بدعنوانی کی شکایات ، ایس ای گیپکو نا رووال رائو حبیب معطل

بدعنوانی کی شکایات ، ایس ای گیپکو نا رووال رائو حبیب معطل

گیپکو چیف محمد ایوب نے ایکسین کنسٹرکشن کریم بخش کو بھی عہدے سے ہٹادیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو نارووال سرکل میں ملازمین سے سافٹ ویئر کے نام پر پیسے بٹورنے کا معاملہ،گیپکو حکام نے ناقص کارکردگی اور بدعنوانی کی شکایات پر نارووال سرکل کے ایس ای رائو حبیب کو معطل کردیا جس پر گیپکو لیبر سٹاف نے خوش آئند قرار دیا جبکہ ایکسین کنسٹرکشن کریم بخش کو بھی عہدے سے ہٹادیا۔ گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو محمد ایوب نے نارووال کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر افسر وں سے ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حوالے سے افسر وں کو ہدایت کی جبکہ فرائض میں غفلت اور بدعنوانی کی شکایات پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نارووال سرکل رائو حبیب کو معطل کردیا اور دیگر افسر وں کو ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی لیبر سٹاف نے عوامی مسائل اٹھانے پروفاقی وزیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق نارووال سرکل میں لائن سپرنٹنڈنٹ اور بعض افسر وں سے سافٹ وئیر اور آڈٹ کے نام پر رقوم بٹورنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...