لیوی کے نام پر بھتے نے عوام کی کمر توڑ دی:ڈاکٹر طارق
حکومت مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے میں ناکام ،نوجوان خودکشیوں پر مجبور ہیں
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ لیوی ٹیکس اورحکومت کی ظالمانہ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے عوام پر ٹیکسوں اور بجلی کے نام پر بوجھ ڈال کر رکھے ہیں، حکمران عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے عوام کا خون چوس رہے ہیں، ہر شخص احتجاج نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی جدوجہد کا حصہ ہیں ،مطالبات کی منظوری تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کی قیمتوں اور ٹیکسز میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے نوجوان روزانہ خودکشی پر مجبور ہیں۔ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی جماعت عوام کے حقیقی مسائل کو اس طرح اجاگر نہیں کر رہی، آخر دم تک عوامی حقوق کا تحفظ کرینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments