سمبڑیال:گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا ٹرانسفارمر چور لے گئے

 سمبڑیال:گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا ٹرانسفارمر چور لے گئے

رسول پورہ کے رہائشی جمیل اور مین بازار سے احمد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ رسول پورہ کے رہائشی جمیل احمد بٹ کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گیا، بازار میں خریداری کیلئے آنے والے میاں بیوی محمد احمد سرور کا موٹر سائیکل چور لے گئے ،موضع چک کھینہ میں شبانہ کوثر کے ڈیر ے سے موبائل فون مالیت 30ہزارروپے اور 50ہزارروپے ،گندی نالی نہرپرواقع عمران کی ویلڈنگ کی دکان سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر 3لاکھ روپے کا سامان جبکہ موضع ڈھے میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا ٹرانسفارمر نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...