تتلے عالی:80دیہات ،25 پولیس اہلکار ،جرائم میں اضافہ
ایک لاکھ آبادی،سفارشات کے با وجود 6 سال میں کسی اہلکار کا اضافہ نہیں ہو سکا
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی اور نواح میں 80 دیہات کیلئے 25پولیس افسر واہلکار تعینات ، جرائم کی شرح میں اضافہ ، زرعی مشینری اور آلات کی چوری پر قابو پانا مشکل ہوگیا،برآمدگی صفر، سینکڑوں مقدمات عدم پتہ کرکے بھجوا د ئیے گئے ۔ تھانہ تتلے عالی کی حدود میں مرالی والہ،گھمن والہ،مجو چک،کوٹ نثار شاہ سمیت80کے قریب دیہات آباد ہیں یہاں ایک لاکھ سے زائد آبادی بتائی جاتی ہے لیکن مذکورہ تھانہ میں ایس ایچ او، انچارج انویسٹی گیشن،تفتیشی افسر وں سمیت25پولیس افسر وملازمین کی تعیناتی کی گئی ہے ،36ملازمین کی تعیناتی کیلئے حکام کو متعدد بار سفارشات بھجوانے کے باوجود گزشتہ6 سال میں ایک اہلکا ر کا بھی اضافہ نہیں ہو سکا جس کے باعث تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں کھیتوں، ڈیروں، حویلیوں سے پیٹر انجن،زرعی موٹریں،سولر انورٹرز، بیٹریاں،زرعی میٹر،مشینری وآلات کا چوری ہونا معمول بن گیا ، ستم ظریفی یہ ہے کہ تھانہ کے چکر لگانے کے باوجود کسی کو برآمد گی نہیں مل رہی بلکہ افسر مقدمات کو عدم پتہ کرکے جان چھڑانے میں مصروف ہیں۔ متاثرین نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments