فالورزکا جھگڑا ،بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کے قتل کا باعث
لدھیوالہ کی کائنات اورعیشا ٹک ٹاکر ،دونو ں میں جھگڑا ہوتا رہتا ، ملزمہ گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )مدوخلیل میں بہن کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، اصل جھگڑا ٹک ٹاک کے فالورز کا نکلا ،ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔بتایا گیا کہ دو روز قبل مدوخلیل میں بڑی بہن کائنات نے چھری کے وار کر کے چھوٹی بہن زوبیہ مناہل عرف عیشا کو قتل کر دیا تھا۔ اہل محلہ کے مطابق دونوں بہنیں ٹک ٹاکر تھیں اور کم زیادہ فالورز کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ملزمہ کائنات کو گرفتار کر کے مقتولہ کے والد عبدالشکور کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments