رشوت لینے پر تحصیلدار،بلڈنگ انسپکٹر ،پٹواری ،کلرک گرفتار
پنڈی بھٹیاں میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائیاں ، ملزموں کیخلاف مقدمات درج
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ اور حافظ آباد کی ٹیموں نے پنڈی بھٹیاں میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے رشوت مانگنے اور لینے پر تحصیلدار، بلڈنگ انسپکٹر، پٹواری اور دیگر اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق تحصیلدار پنڈی بھٹیاں کے پاس شہری حامد ناصر کا زمین کی تقسیم کا دعویٰ زیرِ سماعت تھا۔فیصلہ سائل کے حق میں کرانے کیلئے حلقہ پٹواری شہامند خاں اور تحصیلدار پنڈی بھٹیاں اور عملے کے دیگر افراد نے لاکھوں روپے رشوت لی ، بعد میں اپیل کے دوران فریق ثانی سے ساز باز ہو کر فیصلہ خلاف کر دیا اور دوبارہ اپنے حق میں فیصلہ لینے کیلئے مزید رشوت کا تقاضا کیا گیا۔ اینٹی کرپشن ریڈنگ ٹیم نے 50 ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری شہامند خاں کو گرفتار کر لیا ، دوسری کارروائی میں عارف علی ساکن گڑھی وہاب کے پلاٹ سے ضبط تعمیراتی سامان کی واپسی کیلئے 4 لاکھ روپے رشوت لیتے بلڈنگ انسپکٹر عاطف علی اور ظہیر نامی کلرک کو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments