ہیڈبمبانوالہ :بلوچستان میں شہید کیپٹن ضیا اﷲ فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار)بلوچستان میں شہید کیپٹن ضیا اﷲ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
زیارت میں دہشتگردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے کیپٹن حافظ ضیا اﷲ ڈسکہ کے گاؤں کنڈن سیان میں 1998میں پیدا ہوئے ، پرائمری تک تعلیم گاؤں میں ہی حاصل کی اور بعد ازاں مرے کالج میں زیر تعلیم رہے ۔ کیپٹن حافظ ضیا اﷲ نے 2019 میں آرمی جوائن کی۔ شہید کیپٹن ضیا اﷲ کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی ،وہ 6ماہ کی بیٹی کے باپ تھے ۔ شہید کے والد پروفیسر رانا سعید اﷲ نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن وطن کی حفاظت کرتے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments