کامونکے :فوڈ سٹریٹ میں سہولت بازار کے قیام کیلئے کام کا آغاز

کامونکے :فوڈ سٹریٹ میں سہولت  بازار کے قیام کیلئے کام کا آغاز

کامونکے (تحصیل رپورٹر )فوڈ سٹریٹ میں سہولت بازار کے قیام کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا، دکانوں کی لائن بندی اور نشانات لگا د ئیے گئے ۔

 قبل ازیں یہاں ریڑھی ریڑھا بازار قائم تھا، جہاں دکانداروں نے سٹالز لگا رکھے تھے ۔ انتظامیہ نے سٹالز ختم کرکے ان کی جگہ پختہ دکانیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سابق سٹال مالکان کو فراہم کی جائیں گی۔ 50 سے زائد دکانیں تعمیر کی جائیں گی، ہر دکان 7 فٹ چوڑی اور 8 فٹ لمبی ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق سہولت بازار ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...