پھالیہ:پرانی رنجش پر گھر کے باہر فائرنگ، 9سالہ بچی جاں بحق
حرم فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی،ملزم فرار ،پو لیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی
پھالیہ(نامہ نگار )تھانہ قادر آباد کے علاقے موسیٰ خورد میں لڑائی جھگڑے کی رنجش پر ملزموں کی فائرنگ سے 9 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔گزشتہ شب دانش، بلال ،عاصم، حسن، عظمت اور 3 نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ آصف کے گھر کے باہر آ ئے اور ڈنڈوں سے دروازہ توڑنے کی کوشش کی ۔مدعی آصف کے مطابق جب اس کی 9 سالہ بیٹی حرم فاطمہ اور دیگر اہلخانہ منت سماجت کرنے باہر آئے تو دانش نے بقیہ ملزمان کی شہ پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی حرم فاطمہ کو لگی اور وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو کر گر پڑی اور بعد ازاں دم توڑ گئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی تھانہ قادر آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پھالیہ منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ۔ پو لیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر د ئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments