گیپکو انتظامیہ،ورکرز یونین میں مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم

گیپکو انتظامیہ،ورکرز یونین میں مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم

چیف ایگزیکٹو سے رہنمائوں کی ملاقات ، ملازمین نے میٹروں کی ریڈنگ شروع کردی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو انتظامیہ اور واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب،ملازمین نے ہڑتال ختم کرکے میٹروں کی ریڈنگ شروع کردی۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خان،ڈپٹی سیکرٹری میاں عطا الرحمن اور دیگر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو محمد ایوب سے ملاقات کی اس دوران یونین نے ملازمین کے 14 نکات پر مشتمل چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کئے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے ملازمین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے اور دیگر مطالبات جو وزارت توانائی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعلق تھے انہیں ایجنڈے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کر ائی۔ مذاکرات کے بعد یونین نے ہڑتال ختم کردی اور تمام میٹر ریڈرز اور میٹر انسپکٹرز کو کام کرنے کی ہدایت کردی جنہوں نے ریڈنگ شروع کردی۔ یونین نے مطالبات کی عدم منظوری پر ہڑتال کرتے ہوئے موبائل فونز دفاتر جمع کر ا رکھے تھے جس پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...