سمبڑیال:موٹر سائیکل سوار ڈاکو ماں بیٹی سے زیورات چھین کر فرار
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )موٹر سائیکل سوار ڈاکو علی الصبح سیر کو آنے والی ماں بیٹی سے طلائی زیورات چھین کرفرار ہو گیا۔
موضع کوٹلی کھوکھراں کی رہائشی سمبڑیال بارکی ممبر نورین افضل اپنی والدہ کے ساتھ رندھیر موڑ پر سیر کررہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر زیورات چھین کر فرار ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments