سیالکوٹ :ٹریفک اہلکاروں کو رشوت دینے کی کوشش، ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ٹریفک اہلکاروں کو رشوت دینے کی کوشش، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں ٹریفک اہلکاروں کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والے فیصل حیات سکنہ خوشاب کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر نمبر 1211/26 کے مطابق ملزم نے جامع مسجد موڑ سمبڑیال کے قریب ڈیوٹی پر مامور سینئر ٹریفک اسسٹنٹ سیرت علی اور ٹریفک اسسٹنٹ لقمان کو 500 روپے رشوت دینے کی کوشش کی۔ اہلکاروں نے رقم مسترد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور کرنسی نوٹ بطور مالِ مقدمہ تحویل میں لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments