ڈپٹی کمشنرعدیل حیدر کاصفائی ،بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنرعدیل حیدر کاصفائی ،بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ست سرا اور جیل روڈ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، نکاسی آب انتظامات اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں و عملہ کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور تلفی یقینی بنائی جائے جبکہ نکاسی آب کے نظام کو مو ثر رکھنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے صدر بازار کا دورہ کر کے بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بازاروں میں دکانداروں اور خریداروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید اقدامات تیزی سے جاری ہیں،ضلع ترقی کی طرف گامزن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...