رانا یوسف وحید کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات چودھری زمان بھون نے بابائے صحافت رانا یوسف وحید کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو کی مغفرت فرمائے اور خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments