چیمبر آف کامرس الیکشن ،یونٹی ون گروپ کاقوت کا مظاہرہ
ذکا اللہ زیب کی زیر قیادت ریلی، گروپ کے امیدوار وں کے حق میں نعرے بازی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کے سلسلہ میں یونٹی ون گروپ نے بھرپور قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی ریلی نکالی۔ریلی مین بازار سے ہوتی ہوئی غلہ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،جسکی قیادت یونٹی ون گروپ کے امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر کارپوریٹ کلاس میاں عثمان وقار عزیز اور امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر ایسوسی ایٹ کلاس چوہدری فاروق ورک نے کی۔ریلی میں رائس انڈسٹری سے وابستہ میاں محسن عزیز،عثمان اشرف جلالی،سماجی رہنما میاں ریاست سمیت ووٹرز اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ منیر ،جنرل سٹور مرچنٹ کے صدر ذکا اللہ زیب کی زیر قیادت سینکڑوں افراد نے مین بازار میں ریلی کے قائدین اور شرکاء کا ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔ریلی کے شرکا نے یونٹی ون گروپ کے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کی اور اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments