وزیراعلیٰ پختونخوا کی وزیرآباد آمد پر ہنگامہ آرائی، مقدمہ درج
65نامزد اور 30نامعلوم افراد سمیت وکلا بھی شامل،گرفتاریوں کیلئے چھاپے
وزیرآباد،احمد نگرچٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیرآباد آمد پر ہنگامہ آرائی، 65نامزد اور 30نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج، وکلا بھی شامل ہیں۔ روڈ بلاک کرنے ، کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس سے مزاحمت پرپولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں دہشتگردی اور اغوا جیسی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کانسٹیبل مقدس کو اغواکر کے اس پر تشدد کیا گیا ۔ شناختی کارڈ،وائرلیس اور 9700 روپے نقدی چھین لی گئی۔مقدمے میں تحریک انصاف کے سابق ایم این اے احمد چٹھہ، انکی اہلیہ عین چٹھہ، سابق ضلع ناظم فیاض چٹھہ، نعمان طارق ایڈووکیٹ، پروین شیخ، وقاص افضل چٹھہ ایڈووکیٹ، گل نواز چیمہ ایڈووکیٹ، صداقت ساہی ایڈووکیٹ، زمان چیمہ ایڈووکیٹ، حامد نواز چیمہ ایڈووکیٹ، حسیب ربانی و دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق صدور ڈسٹرکٹ بار رانا خلیل ، امتیاز خان اور شہباز چیمہ، سمیت 12 وکلاکے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس ملزموں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments