تتلے عالی :بارش سے دھان کی سینکڑوں ایکڑ فصل زمین بوس

 تتلے عالی :بارش سے دھان کی سینکڑوں ایکڑ فصل زمین بوس

دھان کی فصل پر پتا لپیٹ اور جھلساؤ بیماریوں کا بھی حملہ،زرعی ادویات بے اثر

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی اور اسکے نواحی دیہاتی علاقوں میں گشتہ رات دوگھنٹے تک تیز ہواؤں کے چلنے اور بارش سے دھان کی سینکڑوں ایکڑ فصل زمین بوس ہو گئی جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا۔ دریں اثناتتلے عالی اور نواحی دیہاتی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی دھان کی باریک اقسام سپر باسمتی،کائنات،86کی فصلوں پر دوبیماریوں پتا لپیٹ اور جھلساؤ نے حملہ کر دیا ہے ۔ زرعی ادویات استعمال کرنے کے باوجود بیماریوں پر قابو نہیں پایا جا رہا ،کاشتکاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے جس سے فی ایکڑ پیداور میں کمی ہو سکتی ہے ۔کاشتکاروں نے زرعی ماہرین سے مذکورہ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...