سی ایم یوتھ گیمز سلسلہ میں ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس
ضلع بھر سے زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کرانیکی د ہدایت
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں چیف منسٹر یوتھ گیمز میں بیس سے زائد کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے تمام سرکاری ونجی سکولوں،کالجوں،مدارس اوریونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔صوبہ بھر میں پانچ سو ملین کے انعامات دیئے جائینگے ۔سی ایم یوتھ گیمز کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ضلعی انتظامیہ،محکمہ اسپورٹس،ایجوکیشن،ہایئر ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سی ایم یوتھ گیمزمیں شمولیت کیلئے ضلع بھر سے زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کروائی جائے ۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ نے بتایا کہ چیف منسٹر یوتھ گیمز میں قومی کھیل ہاکی، کرکٹ،فٹبال،بیڈ منٹن،اتھلیٹیکس،کبڈی،ریسلنگ سمیت بیس سے زائد کیٹگری کی گیمز شامل کی گئی ہیں ،لڑکوں اور لڑکیوں کو یکساں مواقع دیئے جائینگے ۔تعلیمی اداروں کے سر براہان اپنے کھلاڑی طلبا و طالبات کی آن لائن رجسٹریشن کروائیں تاکہ ان بچوں کو کھیلنے کا زیادہ سے زیادہ موقع مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments