27ستمبر کا لانگ مارچ جعلی حکمرانوں کو بہا لیجائے گا:مجسم زرخیز

 27ستمبر کا لانگ مارچ جعلی  حکمرانوں کو بہا لیجائے گا:مجسم زرخیز

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ بھر میں وزیراعلیٰ خیبر پختواسہیل آفریدی کے پرتپاک استقبال سے ثابت ہوتا ہے کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں عوام کا سمندر جعلی حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

تحریک انصاف کا پرامن احتجاج جمہوریت کی حقیقی روح ثابت ہوگا جس سے ملک میں جمہوری عمل کو فروغ ملے گا۔ پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے اور عوام اپنے سیاسی وجمہوری مطالبات کے اظہار کیلئے اس حق کو استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا عوامی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہری اپنے حقوق کیلئے متحد ہو رہے ہیں۔ سٹریٹ موومنٹ نے عوام میں سیاسی شعور اجاگر کرنے اور اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کے جذبے کو تقویت دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...