بڈیانہ آتشزدگی، انتظامیہ کا سروے مکمل ،رپورٹ ارسال

 بڈیانہ آتشزدگی، انتظامیہ کا سروے مکمل ،رپورٹ ارسال

متاثرہ تاجروں کے لئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے :عظیم قادری

پسرور (تحصیل رپورٹر)بڈیانہ کی مارکیٹ میں چار روز قبل آگ لگنے سے کروڑوں کے نقصان پرمتاثرہ تاجر شدید مالی مشکلات سے دوچار اور اپنی دکانوں،کاروبار کی بحالی کیلئے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر محکمہ مال کے گرداور افتخار کلویا نے ٹیم کے ہمراہ متاثرہ مارکیٹ کا سروے کیا۔ انجمن تاجران بڈیانہ کے نمائندگان اور متاثرہ تاجروں کی موجودگی میں نقصان کا جائزہ لیا گیا جبکہ تاجروں سے نقصانات کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔محکمہ مال کی ٹیم نے متاثرہ دکانوں کی سروے رپورٹ مرتب کر کے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ۔اس موقع پر انجمن تاجران بڈیانہ کے صدر عظیم قادری نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ بڈیانہ مارکیٹ کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیلئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ متاثرہ تاجر دوبارہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔ متاثرہ تاجروں نے بھی وزیرِ اعلیٰ سے واقعہ کا نوٹس لے کر مالی معاونت کیلئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...