لوڈر ڈمپرز کی بھرمارسے ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر پھوٹ کا شکار

 لوڈر ڈمپرز کی بھرمارسے ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر پھوٹ کا شکار

ڈمپرزپبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بھی مشکلات کاباعث،حکام سے بندکرانے کامطالبہ

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر ہیوی لوڈر ڈمپروں کی بھرمار،تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی ۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہونے والی ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر لوڈر ڈمپروں کی آمد و رفت کا تانتا بندھا رہتا ہے جس سے سڑک کی تیر مکمل اور معیاد پوری ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی ہے ۔کروڑوں کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ ہیوی لوڈر ڈمپروں کی آمد ورفت سے نا صرف سڑک کی تباہی بلکہ حادثات بھی معمول بن گئے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ قاضی منور سلطان ،پیر زاہد محمود ، سیٹھ مٹھو ودیگرعلاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر ہیوی لوڈر ڈمپروں کی آمد و رفت کو بند کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...