ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سکولوں کادورہ،سہولیات کاجائزہ لیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے گورنمنٹ پرائمری سکول گوہد پور، مرکز اگوکی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوہد پور کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات، صفائی اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں واٹر فلٹرز کی صورتحال بھی چیک کی اور طلبہ سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے طلبہ سے مختلف سوالات بھی کئے اور انکی تعلیمی کارکردگی بارے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے اور طلبہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments