خواتین و بچوں کا تحفظ ،گوجرانوالہ پولیس کی خصوصی آگاہی مہم
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے گوجرانوالہ پولیس کی خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد۔ تعلیمی اداروں میں آگاہی واکس ،ضلعی پولیس افسروں نے لیکچرز میں طلبہ اور شہریوں کو خواتین و بچوں کے حقوق، تحفظ، عزت و احترام اور انہیں محفوظ ماحول فراہمی پرآگاہی دی گئی۔
پولیس افسروں نے شرکا کو آگاہ کیا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، ہراسانی یا تشدد پر خاموش رہنے کی بجائے فوری پولیس سے رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے ۔ والدین، اساتذہ اور شہریوں پر زور دیا گیا کہ خواتین و بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل خان نے کہا کہ خواتین و بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments