پٹرول ریلیف سکیم، مختلف پٹرول پمپس پر سہولت مراکز قائم

پٹرول ریلیف سکیم، مختلف پٹرول پمپس پر سہولت مراکز قائم

اے سی عبدالقدیر زرکون، رکن صوبائی اسمبلی عبداللہ یوسف کا رجسٹریشن عمل کا جائزہ

گجرات،لالہ موسیٰ (سٹی رپورٹرنامہ نگار) وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کے تحت عوام کو رجسٹریشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے ضلع کے مختلف پٹرول پمپس پر سہولت مراکز اور ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے گئے جہاں شہریوں کو رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبداللہ یوسف کے ہمراہ قائم سہولت مرکز کا دورہ کیا اور رجسٹریشن عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عبداللہ یوسف نے کہا حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرول کی قیمت میں ریلیف فراہم کرنا احسن اقدام ہے جس سے خصوصاً موٹر سائیکل، رکشہ، تین پہیوں والی سواریوں اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم فسیلی ٹیشن سینٹرز اور ہیلپ ڈیسک پر شہریوں کو رجسٹریشن کے عمل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اہل افراد حکومتی ریلیف سکیم سے بروقت استفادہ کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...