احتجاج ہر سیاسی جماعت اور شہری کا آئینی و جمہوری حق:ناصر چیمہ

 احتجاج ہر سیاسی جماعت اور شہری  کا آئینی و جمہوری حق:ناصر چیمہ

راہوالی( نمائندہ دنیا )ایم پی اے حلقہ پی پی 59 چوہدری ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں کارکنان اور سیاسی و سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ

پی ٹی آئی اپنے سیاسی حقوق کیلئے آئین و قانون میں رہتے ہوئے پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ،کسی قسم کی اشتعال انگیزی توڑ پھوڑ یا قانون شکنی ہماری جدوجہد کا حصہ نہیں ہم اپنے کارکنوں کو پرامن طرز عمل کی تلقین کرتے ہیں۔ حکومت کارکاوٹیں کھڑی کرنا ،کارکنوں کو ہراساں کرنا یا پرامن سیاسی سر گرمیوں کو روکناسیاسی کشیدگی کو مزید بڑھائے گا۔اس موقع پر شہباز چیمہ، استخار ڈھانجہ ،عمران بیگ ،ملک فاروق مصطفائی ، ارشد باجوہ، ارشد ورک و دیگر موجود تھے ۔دریں اثنا ناصر چیمہ ، استخار ڈھانجہ اور ارشد ورک نے ایم این اے محمود بشیر ورک کی وفات پر انکے بیٹے راشد بشیر ورک سے انکی رہائشگاہ پر جاکر اظہارتعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...