جنرل بس سٹینڈ میں9دکانیں 22لاکھ ماہانہ کرایہ پرنیلام
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی ملکیتی جنرل بس سٹینڈ سے ملحقہ خیبر ہوٹل کی دوبارہ نیلامی، 9دکانیں 22لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر نیلام کردی گئیں۔
چند ماہ قبل کارپوریشن انتظامیہ نے سیاسی شخصیت کے بھتیجے کو نوازنے کیلئے سوا تین لاکھ ماہانہ پر خیبر ہوٹل کی 14 مرلہ اراضی لیز پر دیدی تھی جہاں عمارت تعمیر ہونے کے بعد اینٹی کرپشن نے شکایت پر مقدمہ درج کرکے سابق چیف آفیسر کو گرفتار کرلیاتھاجس پر سابق کمشنرنے لیز معاہدہ ختم کردیا اور اب کمشنر کی زیر نگرانی نیلام کمیٹی نے دوبارہ 9 دکانوں کی نیلامی کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments