محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا آرٹ فیسٹیول ،فن پاروں کی نمائش
کمشنر،ڈپٹی کمشنر کاخصوصی بچوں کے فن پاروں کامعائنہ،انعامات ،اسناد تقسیم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے ہمراہ ایم سی سی سنٹر،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پنجاب انکلوسیو آرٹ اینڈ کری ایٹویٹی فیسٹیول میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی او سپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ زبیر انجم ،ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ منورحسین،فوکل پرسن شفاعت نقوی، ماریہ بٹ ،سپیشل ایجوکیشن افسروں نے شرکت کی ۔مہمانوں نے خصوصی بچوں کے تیار کردہ فن پاروں، آرٹ ورک اور مختلف دستکاریوں کا معائنہ کیا اور انکی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔کمشنر نے نمائش میں نمایاں کارکردگی پر پوزیشن ہولڈرز کوانعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے خصوصی بچوں کی محنت، صلاحیت اور فنکارانہ تخلیق کو خراجِ تحسین پیش کرتے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا قیمتی حصہ ہیں، انہیں ہماری بھرپور توجہ، محبت، حوصلہ افزائی اور مناسب مواقع کی ضرورت ہے ۔ یہ بچے کسی سے کم نہیں، مناسب رہنمائی اور سازگار ماحول ملنے پر یہ اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرکے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments