ڈی سی کاسول ہسپتال میں طبی سہولیات کاجائزہ،شکایات نمٹانے کاحکم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (سول ہسپتال) کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
کنٹرول روم کا بھی دورہ کرکے مانیٹرنگ انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات پرطبی سہولیات بارے معلومات لیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں و ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی شکایات کافوری ازالہ کیا جائے ، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکرادویات دستیابی، صفائی ، طبی سہولیات اور مریضوں کے بروقت و بہترین علاج میں غفلت نہ برتی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments