رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کو کھیتوں میں لیجاکر درندگی کانشانہ بنادیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )اوباش رکشہ ڈرائیور نے دوشیزہ کو کھیتوں میں لیجاکر درندگی کانشانہ بنادیا۔
سادھوکی کی رہائشی دو بہنیں سترہ سالہ (ث،ا) اور پندرہ سالہ (ز،ا) خریداری کے بعد کامونکی سے رکشے میں واپس جارہی تھیں کہ سادھوکی سٹاپ پر (ز،ا)جیسے ہی اتری تو رکشہ درائیور کنگروالی کے رہائشی ملزم اصغر نے (ث، ا) کے اُترنے سے قبل ہی رکشہ بھگادیا اور کچھ دور کھیتوں میں لیجاکر اُسے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments