متعددوارداتیں،لاکھوں کے زیورات ،نقدی ،سامان چوری

متعددوارداتیں،لاکھوں کے زیورات ،نقدی ،سامان چوری

راہوالی(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)چوری کی متعدو وارداتوں میں چور لاکھوں کے زیورات ، نقدی اورسامان لے گئے ۔

کوٹلی باکھا کے رہائشی ریسکیو 1122 ملازم حسن کے گھر سے چور اہلخانہ کی عدم موجودگی میں الماری کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے اور چھ لاکھ کے زیورات لے گئے ۔ گلشن کالونی کے رہائشی رمضان کے گھر سے چور الماری سے 96ہزار روپے اور طلائی ز انگوٹھی لاکٹ سیٹ مالیتی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے لے گئے ۔ جلال بلگن میں عرفان کی بیوی ڈاکٹر کے پاس دوائی لینے گئی گھر میں بیماروالدہ سوئی ہوئی تھی کہ چور گھر داخل ہوکر الماری سے 12ہزار اور موبائل مالیتی 20ہزار لے گئے ۔ تلونڈی کھجوروالی میں علی رحمانی کی حویلی میں کھڑی موٹر سائیکل ،تجمل کی حویلی سے موٹر سائیکل،ہزاروں مالیت کی مرغیاں ، چوزے چور لے گئے ۔ روپو سالار کے رہائشی مشتاق کے ڈیرہ سے سیلنگ فین ،موٹر ٹوکہ چوری ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...