روبینہ کوثر نے گرلز ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس کا چارج سنبھال لیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عابد آباد میں روبینہ کوثر نے بطور ہیڈ مسٹریس اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس سے قبل وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مٹوبھائیکے میں بطور انچارج ٹیچر فرائض انجام دے چکی ہیں ۔انکی جوائننگ کے موقع پر ڈی ای او (ویمن)ایلیمنٹری گوجرانوالہ سیدہ شگفتہ ترمذی نے کہا ہمیں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا ۔مٹوبھائیکے اور عابد آباد سکولوں کے اساتذہ اور سٹاف نے روبینہ کوثر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر روبینہ کوثر نے کہا کہ وہ طالبات کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی اور سکول کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments