وکلا کو جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرایاجاسکتا:سعید بھلی

وکلا کو جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرایاجاسکتا:سعید بھلی

جھوٹے مقدمات ختم ،گرفتار وکلا کو رہاکیاجائے :احتجاجی مظاہرے سے خطاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید بھلی نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے وکلا کیخلاف جھوٹے ،بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے وکلا کو ڈرایا نہیں جاسکتا پولیس کی جانب سے درج جھوٹے مقدمہ کو فوری خارج کرکے گرفتار وکلا کو رہاکیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ سیکرٹری چوہدری شہبازشمس، سابق صدر مقصود بھٹی،سابق صدر ایم اظہر چوہدری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا پولیس کی جانب سے صدر بار سعید بھلی،سابق سیکرٹری بیرسٹر جمشید غیاث پر دہشتگردی سمیت دیگر ایکٹ کے تحت جھوٹے اور بے بنیادمقدمہ کے اندارج اور معزز ممبر بار مبشر اعوان کے ڈٹینشن آرڈر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے وکلا کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں ،فیملیز کو ہراساں کرنا اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہیے ۔مقررین نے جھوٹے مقدمات کے اخراج تک پولیس کے عدالتوں میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔صدر بار نے کہا مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سوموار کو ضلع کچہری چوک میں آل پنجاب وکلاکنونشن ہو گاجس میں غیر قانونی مقدمات اور چھاپوں پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ بعد ازاں وکلاء کی کثیر تعداد نے ضلع کچہری چوک میں پر امن دھرنا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...