عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے :علامہ سجاد حنیف
جامع مسجد نورِ مدینہ احسان کالونی میں جلسہ دستار ِ فضیلت ومیلادالنبیؐ سے خطاب
راہوالی( نمائندہ دنیا )حضو ر نبی کریمﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ، آپ ﷺ کی آمد سے شکستہ دلو ں کو سہا را ملا جبکہ اﷲ نے اپنے محبو ب ﷺ پر مقدس کتاب قرآن مجید نازل فرمائی جس سے زندگی کے ہر شعبے کی رہنمائی ملتی ہے قرآن پاک سے محبت کرنے والا اور سینے میں محفوظ کرنے والے کا قیامت کے روزچہرہ چمکتا ہو گااور اپنے والدین کی بخشش کو ذریعہ بنے گا انکے سروں پر سنہری تاج پہنائے جائیں ان خیالات کا اظہار علامہ پیر سجاد حسین حنیف سیفی نے مرکزی جامع مسجد نورِ مدینہ احسان کالونی میں زیر صدارت علامہ عنایت اﷲ جلالی ،زیر سرپرستی علامہ حیدر رضا جلالی خادم بھکھی شریف منعقدہ جلسہ دستار فضیلت ،تاجدار ختم نبوت ومیلاد مصطفی ؐ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانیں بھی حاضر ہیں مگر عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ۔ہم نبی پاک ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی زبان کھینچ لیں گے ۔ عقیدہ ختم نبوت پر پختہ یقین ہی ایمان کا حصہ ہے ۔ محفل میں مہمان خصوصی ملک صداقت ، علامہ انتظار حسین مدنی ، علامہ قاری آصف قادری ، قاری تنویر ڈوگر ،قاری غلام نبی صدیقی ،علامہ امین حیدری ، اشفاق نوری ،قیصر انصاری صدر میلاد کمیٹی سمیت کثیر تعداد میں عشاقان رسول ؐ شریک تھے ۔ آخر میں ناظرہ قران پاک پڑھنے والے پانچ طلباکی دستار بندی کی گئی ا ور انہیں دینی کتب تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments