ڈی سی اورڈی پی او کارضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر کا دورہ

 ڈی سی اورڈی پی او کارضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر کا دورہ

نور العین کا پٹرولیم ڈیلرز کی میٹنگ سے بھی خطاب،پٹرول ریلیف پر ہدایات جاری

گجرات(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین اورڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا رشیدہ شفیع فائونڈیشن کی دعوت پر رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر گجرات کا دورہ، شہدا پولیس کی فیملز کے فری اور حاضر سروس ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کیلئے 80فیصدرعایت پر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے گجرات پولیس اور رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر کے درمیان ایم اویو پر دستخط کئے گئے۔  صدر رشیدہ شفیع فاونڈیشن امتیاز کوثر، جنرل سیکرٹری شیخ ابرار سعید، میاں سعید (خورشید فین)، فیاض شفیع،اخلاق شفیع،چوہدری توصیف عبداﷲ،سابق صدر چیمبر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، انجینئرقمر الزمان نے ٹیم کے ہمراہ استقبال کیا اور انہیں بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نور العین نے کہا کہ گجرات ہی نہیں بلکہ ڈویژن کے لوگوں کیلئے مثالی لیب تعمیر ہو چکی ہے جس سے کئی اضلاع کے لوگ مستفید ہونگے رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر اور رشیدہ شفیع فائونڈیشن مبارکباد کی مستحق ہے ۔ اس موقع پر مخیرشخصیات سیٹھ قمر خورشید صراف،چوہدری اسحاق بوکن، جاوید اشرف بھٹہ، علی شان جمشید، مرزا عطا، چوہدری افضل سماں، عبدالرحمن دراجی، چوہدری توقیر عبداﷲ، مہر عبدالرحمن، عاصم مشتاق بٹ، ندیم احمد سندھو، چوہدری رخسار، میر احتشام دیگر موجود ہیں ۔ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین نے پٹرولیم ڈیلرز کی میٹنگ سے بھی خطاب اور وزیراعظم سکیم کے تحت پٹرول ریلیف کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...