ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا ڈی ایچ  کیو ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات،طبی سہولیات فراہمی، آگ بھجانے کے آلات و حفاظتی انتظامات، عملہ حاضری اور صفائی کا جائزہ لیا۔

ہسپتال میں زیر علاج ممبر ضلعی امن کمیٹی لیاقت زوار کھنو کی عیادت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شعبہ پرچی کاؤنٹرز،شوگر کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو انسولین اور دیگر ادویات فراہمی اور مدد گار ڈیسک کا بھی دورہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کولو روڈ،سیم نالہ روڈ کی سائٹ پر جاری سیوریج منصوبے کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...