سبسڈائزڈ پٹرول فراہمی،مقررہ نرخوں پر فروخت کی نگرانی

 سبسڈائزڈ پٹرول فراہمی،مقررہ نرخوں پر فروخت کی نگرانی

پٹرول ریلیف سکیم پرعملدرآمد کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے :کمشنر ،ڈی سی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم پٹرول ریلیف سکیم کے تحت لوگوں کو سبسڈائزڈ پٹرول  کی بلاتعطل فراہمی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کانگرانی عمل جاری ، اس سلسلے میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سیالکوٹ روڈ پر پٹرول پمپ کا دورہ کیا اور سبسڈائزڈ پٹرول دستیابی، مقررہ نرخوں پر فروخت اور شہریوں کو حکومتی ریلیف فراہمی انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے پٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سبسڈائزڈ پٹرول دستیابی، مقررہ نرخوں پر فروخت اور شہریوں کو حکومتی ریلیف کی شفاف فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ ریلیف فراہمی میں غفلت، کوتاہی یا بے ضابطگی پر سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ پٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے اورلوگوں کو ریلیف فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...