چیمبر اتحاد فاؤنڈر گروپ کااجلاس، عہدیداروں کا اعلان
خاور سپال،خرم بٹ،فیضان اکبر، اجمل خان، شبنم آصف، نادیہ قیصر، قر اۃ لعین کاانتخاب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) چیمبر آف کامرس اتحاد فاؤنڈر گروپ کے رہنما شیخ ریاض الدین کی صدارت میں چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداروں کے انتخاب کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اتحاد فاؤنڈر گروپ کے دیگر رہنما ڈاکٹر اسلم ڈار، ڈاکٹر نعمان ادریس، ماجد رضا بھٹہ،صدر چیمبر آف کامرس سید احتشام مظہر گیلانی، ایس وی پی میاں مراد ارشد، وی پی سلیمان شیخ، ڈاکٹر مریم نعمان، میاں خلیل، میجر(ر) منصور، ملک نصیر ،عبدالغفور ملک، خواجہ مسعود اختر، ملک اشرف اعوان،انس راحیل برلاس، میاں سرور بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیدران صدر خاور سپال، ایس وی پی اسد نصیر ملک، وی پی جہانگیر رشید جبکہ سیالکوٹ سمال چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر خرم اسلم بٹ، ایس وی پی فیضان اکبر، وی پی اجمل خان اور ویمن چیمبر آف کامرس کیلئے صدر شبنم آصف، ایس وی پی نادیہ قیصر، اور وی پی کیلئے قر اۃ لعین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments