کمشنر کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ
متعلقہ محکموں کودرپیش مسائل کی نشاندہی کرکے بروقت حل کیلئے اقدامات کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی کی زیرِ صدارت ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، پراجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) زاہد سعید، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد ارشد مرزا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرئوف اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ منصوبے سے متعلق مختلف امور، ابتک پیشرفت، جاری سرگرمیوں اور آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مختلف مراحل میں ہونیوالے کام اور متعلقہ اداروں کے درمیان جاری رابطہ کاری پربریفنگ دی۔ کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے سے متعلق تمام امور کو باہمی رابطہ اور مؤثر حکمت عملی کے تحت آگے بڑھایا جائے اور پیشرفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔ منصوبے کے حوالے سے تمام محکمے اپنے فرائض ذمہ داری اور مربوط انداز میں انجام دیں، فیلڈ میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے انکے بروقت حل کیلئے اقدامات کیے جائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منصوبے سے متعلق تعاون اور انتظامی امور پربریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments