ٹریکٹر ٹرالی اور سکوٹی میں تصادم ‘ خاتون جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دیوانہ والا چوک ایمن آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور الیکٹرک سکوٹی کے مابین تصادم میں 29 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ایمن آ آباد روڈ، دیوانہ والا چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور الیکٹرک سکوٹی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں حبیبہ دختر علی اکبر سکنہ اکبر آباد جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر میت کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments