فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے ملازمین کا جنرل باڈی اجلاس آج

فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے ملازمین کا جنرل باڈی اجلاس آج

بورڈز فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیاجائیگا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے ملازمین کے نمائندگان کے آن لائن جنرل باڈی اجلاس میں پنجاب فیڈریشن کے عہدیداران سمیت صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ثاقب علوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے موجودہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں جنرل باڈی کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ ان اجلاسوں میں فنڈز کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات، ممکنہ اثرات اور موجودہ صورتحال سے بورڈ ملازمین کو آگاہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں جنرل باڈی کا اجلاس آج بروز بدھ صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملازمین کو موجودہ صورتحال، فنڈز کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ثاقب علوی نے تمام ملازمین سے جنرل باڈی اجلاس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ اہم معاملات پر باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...