ہنڈی حوالہ ،ملزم کے مزیدجسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

ہنڈی حوالہ ،ملزم کے مزیدجسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

ملزم حاجی امجد کے دوران تفتیش نیٹ ورک ، یو اے ای سے روابط کا انکشاف

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی فارن کرنسی کے بڑے نیٹ ورک کا معاملہ، عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل گوجرانوالہ نے ملزم امجد سلیم بٹ عرف حاجی امجد کو ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی فارن ایکسچینج نیٹ ورک کیس میں گرفتار کر رکھا ہے ۔ ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تفتیشی آفیسر نے ملزم کو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن احسان صابر کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں ہنڈی حوالہ نیٹ ورک اور متحدہ عرب امارات سے مبینہ روابط سے متعلق انکشافات کئے ،تفتیشی آفیسر کے مطابق 27بینک اکاؤنٹس سے متعلق 10 چیک بکس، ہنڈی حوالہ رسیدیں، ٹی ٹی ریکارڈ، غیر ملکی کرنسی کی خریداری کی رسیدیں اور دیگر مالی و ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے جبکہ ایک موبائل فون سے ہنڈی حوالہ سے متعلق 693 صفحات کا ڈیٹا اور سکرین شاٹس بھی ملے ۔ایف آئی اے نے مزید منی ٹریل، دیگر مبینہ ساتھیوں اور بیرون ملک روابط کا سراغ لگانے کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی اور حکم میں کہا کہ ملزم پہلے ہی قانون کے مطابق جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل کر چکا ، مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...