اراضی ریکارڈ سے متعلق عوامی مسائل ترجیحاً حل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیر صدارت،کھیوٹ اور انتقالات سے متعلق مسائل کے حل، لینڈ ریکارڈ کی درستگی اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ڈویژن بھر میں کھیوٹ، انتقالات اور اراضی ریکارڈ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ اراضی ریکارڈ سے متعلق عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی بھی معاملے کو بلاوجہ زیرِ التوا نہ رکھا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments