زونگ اور شیاؤمی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کا معاہدہ

زونگ اور شیاؤمی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کا معاہدہ

سستے اور ابتدائی درجے کے فائیو جی سمارٹ فونز متعارف کرائے جائیں گے

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے شیاؤمی (Xiaomi)پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی ہے جس کا مقصد فائیو جی ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے لیے قابل رسائی اور سستا بنانا ہے ۔ اس طویل المدتی شراکت داری کے تحت زونگ کے صارفین کے لیے سستے اور ابتدائی درجے کے فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرائے جائیں گے جس سے زونگ کے فائیو جی سسٹم کو وسعت ملے گی اور جدید ٹیکنالوجی عام صارفین کی دسترس میں آئے گی۔ تقریب میں زونگ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہو جونلی (Huo Junli)، چیف کمرشل آفیسر عمر بن طارق، شیاؤمی پاکستان کے کنٹری منیجر برائن شان (Brian Shawn) سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔یہ تقریب دونوں کمپنیوں کے درمیان اس تعاون کی سٹریٹجک اہمیت اور پاکستان میں فائیوجی و ڈیجیٹل سسٹم کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاس تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...