مارگلہ ایونیو N5تا M1 توسیع و سنگجانی انٹرچینج پر کام جاری
ابتک 43 فیصد ترقیاتی کام مکمل کئے جاچکے ،منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ،سہیل اشرف
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں واقع مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع (ایکسٹینشن) و سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور مجموعی طور پر ابتک 43 فیصد ترقیاتی کام مکمل کئے جاچکے ہیں۔ مارگلہ ایونیو توسیع منصوبے میں شامل انڈر پاس کا سٹرکچرل ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اسی طرح انڈر پاس کی کنکریٹ والز اور فوٹنگ سیلبس کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور ایک کلورٹس پر کام جاری ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے منصوبے کو اعلی معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دیگر شہروں بالخصوص پختونخوا سے آنے والوں شہریوں کیلئے ایک اہم گیٹ وے ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments