ڈپٹی کمشنر کی چلڈرن ہسپتال میں 100 فیصد ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، ایمرجنسی، فارمیسی، انتظار گاہ، کینٹین سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضروری ادویات کی 100 فیصد دستیابی ہر وقت یقینی بنائی جائے ، مریض بچوں اور والدین کو علاج کے دوران دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments