آر پی او کی حسن ابدال میں کھلی کچہری، شکایات سنیں
تمام درخواستوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت
حسن ابدال (اے پی پی) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او اٹک علی بن طارق کے ہمراہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت حسن ابدال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات کے حوالے سے تحریری درخواستیں پیش کیں۔آر پی او ر نے شہریوں کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور شکایات سننے کے بعد متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقررہ مدت کے اندر شکایات کا ازالہ یقینی بنا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments