سابقہ رنجش ، میاں بیوی سمیت اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر میاں بیوی سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں اقبال نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بھتیجی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ اور انہیں قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments