نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جائیں، وجیہہ قمر
وزیراعظم کی تشکیل کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نیشنل سکلز یونیورسٹی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کی سربراہی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی، انتظامی امور، تدریسی معیار اور فنی تربیت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمیٹی میں ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انجینئر معظم اعجاز، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہایئر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق، مشرف رسول سیان اور مشرف زیدی شامل تھے ۔ دورے کے موقع پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہریار منظور نے وفد کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں، ادارہ جاتی ترقی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے مختلف لیبارٹریوں، تکنیکی ورکشاپس اور تدریسی شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت وجیہہ قمر نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ملکی معاشی ترقی، جدت اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments