عمرے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش ناکام،2مسافر آف لوڈ

عمرے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ  جانے کی کوشش ناکام،2مسافر آف لوڈ

ملتان (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور 2 مسافروں ساجد علی اور ۔۔۔

کاشف علی کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر فلائٹ نمبر PF702 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے سعودی عرب سے یمن اور لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ موبائل فون سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں سے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔ دونوں مسافروں کو مزید تفتیش اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...