کراچی دشمن فیصلوں میں پی پی کا کرداررہا،منعم ظفر

کراچی دشمن فیصلوں میں پی پی کا کرداررہا،منعم ظفر

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے نام پر فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہےبلاول بھٹو کی شہریوں کو خون میں نہلانے کی دھمکی قابل مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ بالخصوص کراچی اور دیگر شہری علاقوں کے پُرامن شہریوں کو خون میں نہلانے کی دھمکی دینا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ اسٹیبلشمنٹ سے فائدہ اٹھانے ، اپنے سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کا گلا گھونٹنے سے بھری پڑی ہے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے نام پر فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے اور اقتدار کے حصول اور اس کے مزے لوٹنے پر اس کا زور رہا ہے ۔ پیپلز پارٹی 18 سال سے صوبہ سندھ میں اقتدار پر قابض ہے اور اس نے کراچی سمیت پورے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا گیا۔پی ٹی آئی کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم کرنے میں 26ویں اور 27ویں ترامیم کروانے ، جوڈیشنل کمیشن کے ذریعے عدالتی نظام کو تباہ کرنے اور پیکا آرڈیننس کے نام پر صحافت پر قدغن لگانے میں بھی پیپلز پارٹی پیش پیش تھی۔ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ تقسیم کرو، لسانی فسادات کراؤ اور حکومت کرو۔  کراچی دشمن فیصلوں میں بھی پیپلز پارٹی کا کردار رہا ہے ۔جماعت اسلامی آئینی فریم ورک کے اندر انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...